Header Ads Widget

Responsive Advertisement

مولا علی کا بہت خوب صورت واقعہ

 

مولا علی کرم اللہ وجہہ کا خوبصورت قصہ


حضرت علی کا خوبصورت قصہ

مولا علی کا ایک واقعہ

 ایک مرتبہ مولا علی جنگ نہروان کےلیے اپنے گھوڑے پر سوار ہو رہے ہوتے ہیں کہ ایک نجومی مولا علی کے پاس آتا ہے اور کہتا ہے اے علی یہ جنگ آپ مت لڑیں کیونکہ آپ کا ستارہ گردش میں ہے آپ یہ جنگ بری طرح ہار جائیں گے مولا علی اُس کی بات سن کر 

گھوڑے سے نیچے آجاتے ہیں اور اُس نجومی کو کہتے ہیں اچھا تم ستاروں کے حال جانتے ہو اُس نے کہا ہاں میرا کام یہی ہے میں ستاروں کو دیکھ کرانسان کا حال بتا سکتا ہوں اور آپ کا ستارہ گردش میں ہے اسی لیے آپ کو بتایا کر آپ یہ جنگ ہار جاؤ گے

 مولا علی نے اُس نجومی کو کہا اچھاوہ سامنے ایک گھوڑی ہے جو پیٹ سےہے بتاؤ اُس کے پیٹ میں نر ہے یا مادہ ہے اب وہ نجومی خاموش مولا علی نے

کہا تم تو کہہ رہے تھے کہ میں ستاروں کے حال جانتا ہوں یہ تو تمہاری نظروں کہ سامنے ہے تم تو اس کا حال بھی نہیں جانتے مولا علی نے کہا اچھا بتاؤ کون 

سا ستارہ جب ٹوٹتا ہے تو اونٹ پر ایک حرکات ظاہر ہوتی ہے اب پھر وہ نجومی خاموش مولا علی نے کہا اچھا اس میرےگھوڑے کے پاؤں کے نیچے زمین پر ایک چیز ہے بتاؤ وہ کیا ہے نجومی خاموش مولا علی نے کہا تم آسمان کے تو کیا زمین پر تمہاری نظروں کے جو سامنے ہے وہ بھی نہیں جانتے ۔ سنو اے شخص

میں علی اب تجھے بتاتا ہوں علی کی زندگی کی سب سے کامیاب یہ جنگ ہوگی میرے 10 لوگ بھی اس جنگ میں نہیں شہید ہونگے اور میرے مخالف

کے 10 لوگ بھی نہیں بچیں گے اور پھر

تاریخ میں ہے کہ جنگ نہروان میں مولا علی کا کوئی ساتھی بھی شہید نہیں ہوا تھا اور مولا علی کے مخالف کےصرف 9 آدمی بچے تھے۔


قصہ نمبر 2


مولا علیؓ کا خوبصورت واقعہ

ایک دن مولا علیؓ اور حضرت حسنؓ، حضرت حسینؓ کے ساتھ بازار گئے۔ راستے میں ایک غریب عورت اپنے بچوں کے ساتھ کھڑی تھی۔ اُس کے بچے بھوکے تھے اور اُس کے پاس کھانے کے لیے کچھ نہیں تھا۔

مولا علیؓ نے فوراً اپنی زمین سے کچھ کھانے کا انتظام کیا اور غریب عورت کو دیا۔ عورت نے حیرت اور خوشی کے ساتھ کہا: "یا علیؓ! یہ کیسے ممکن ہے کہ آپ کے پاس بھی بھوک مٹانے کے لیے وسائل ہوں اور آپ اتنے عاجز بھی ہیں؟

مولا علیؓ نے مسکرا کر کہا: جو انسان اللہ کی راہ میں خرچ کرتا ہے، اللہ اُس کی کمی پوری کر دیتا ہے۔

یہ واقعہ ہمیں سکھاتا ہے کہ غریبوں اور محتاجوں کی مدد کرنا ایمان کا حصہ ہے اور اللہ کی رضا حاصل کرنے کا ذریعہ ہے۔

FAQs (اکثر پوچھے جانے والے سوالات)

سوال 1: مولا علیؓ کی سب سے مشہور خصوصیت کیا تھی؟

جواب: مولا علیؓ کی سب سے مشہور خصوصیت ان کا عدل، شجاعت اور غریبوں کی مدد کرنا تھا۔

سوال 2: یہ واقعہ کس سے متعلق ہے؟

جواب: یہ واقعہ مولا علیؓ کی سخاوت اور انسانیت کی خدمت کے بارے میں ہے۔

سوال 3: ہم اس واقعہ سے کیا سبق سیکھ سکتے ہیں؟

جواب: ہمیں چاہیے کہ ہم بھی غریبوں اور محتاجوں کی مدد کریں اور اللہ کی رضا کے لیے خرچ کریں۔


فائنل ورڈ

مولا علیؓ کا یہ واقعہ ہمیں یاد دلاتا ہے کہ سچائی، عدل اور دوسروں کی مدد کرنا سب سے بڑی انسانیت ہے۔ اللہ کی رضا حاصل کرنے کے لیے چھوٹا یا بڑا کوئی بھی نیکی عمل کبھی ضائع نہیں ہوتا۔ ہر انسان اپنے عمل سے دنیا اور آخرت میں بہتری لا سکتا ہے۔ آئیے ہم بھی مولا علیؓ کی طرح دوسروں کے لیے ہاتھ بڑھائیں اور اپنی زندگی کو محبت، سخاوت اور خدمت سے روشن کریں۔


Post a Comment

0 Comments